معروف پاکستانی اداکار و میزبان محب مرزا نےفادرز ڈے کے موقع پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ انکی بیٹی کہاں ہے۔
اداکار محب نے اپنی بیٹی سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ لی گئی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی ۔
پوسٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’کاش میں جانتا میری بیٹی کہاں ہے ، میں دعا اور امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی سے جلد ملوں، میں اپنی بیٹی میسا سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 21 جون کو’فادرز ڈے‘ کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سب ہی ستاروں نے اپنے بچوں اور والدین کے ہمراہ تصویریں پوسٹ کیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
