
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو ایسا لگتا ہے کہ معاہدے پر پیش رفت نہیں ہوئی تو آئیں اور بات کریں، بی این پی کے ساتھ معاہدے پر آج بھی قائم ہیں ۔
وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ سیاست میں بات چیت جاری رہتی ہے، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ سن کر ہمارے کرم فرما پریشان ہو جائیں گے کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اختر مینگل سے رابطہ کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے اختر مینگل کے علحیدگی کے فیصلے پر کہا کہ وہ سیاسی شخص ہیں، انہیں فیصلے کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News