
کوئٹہ میں آج سےاسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت کاروبار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلا رہے گا ۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی دارالحکومت میں شاپنگ مالز، مارکیٹس اور دکانیں صبح 9 بجے سے7 بجےتک کھلی رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے میں 6 دن کاروباری مراکز کھلے رہیں گے جبکہ جمعےکو مکمل لال ڈاؤن ہوگا ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 16جون تک نافذالعمل رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News