
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندازی اور بلیک مارکیٹنگ میں مبینہ طور پر ملوث تین نجی پیٹرولیم کمپنیوں کے سی ای اوز ایف آئی اے کی دوبارہ طلبی کے باوجود آج بھی پیش نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں سی ای اوز کی جانب سےایف آئی اے کے روبرو ان کے نمائندے پیش ہوئے اور حکام کو بتایا کہ دو تیل کمپنیوں کے سی ای اوز لاہور جب کہ ایک اسلام آباد میں ہیں۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ دوبارہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ٹھوس قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا لائسنس کی منسوخی سمیت مختلف امکانات پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مزید 7 تیل کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کیا گیا ہے اور ان تمام کمپنیوں پر تیل کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News