
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملک میں مشکل ترین حالات کا سامنا ہے، اس کے باوجود بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون محمد بشارت راجا کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کو چلانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں کورونا سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وزیراعلیٰ نے احتیاطی تدابیر کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News