نیپرا نے کراچی میں ’’کے الیکٹرک‘‘ کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کراچی کے صارفین سے بجلی کے زائد بلز وصول کرنے کا نوٹس لے لیااورکے الیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا۔
نیپرا نے کراچی کے صارفین سے کہا ہے کہ بجلی کے زائد بلز سے متعلق شکایات کراچی میں نیپرا کے ریجنل آفس میں جمع کرائیں۔ صارفین اپنی شکایات نیپرا ویب سائٹ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی وجہ وفاق کی جانب سے فرنس آئل اور گیس کی عدم فراہمی کو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
