عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران آپ نے ڈراوئیو تھرو سینما، ڈرائیو تھرو شادیاں اور ڈرائیو تھرو گریجویشن کے بارے میں تو سنا ہوگا ۔
لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے پہلے ڈرائیو تھرو بھوت بنگلے کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
جی ہاں ! حال ہی میں جاپان میں دنیا کا پہلا ‘ڈرائیو تھرو بھوت بنگلا’ بنایا گیا ہے جس میں آپ کو بھوت بھی سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے ڈرائیں گے۔
اس منفرد بھوت بنگے کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع ازابو کے ایک ڈراؤنے گیراج میں بنایا گیا ہے اس بھوت بنگلے کا ایک سیشن 20 منٹ کا ہوگا جس میں طرح طرح کے بھوت اور زومبیز صارفین کو ڈرائیں گے۔
ڈرائیو تھرو بھوت بنگلے کا آئیڈیا پیش کرنے والی کمپنی کے مطابق اس بھوت بنگلے کا مزہ لینے والے شخص کو اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ ان کی گاڑیوں کے شیشے بھی بند ہوں گے تاکہ وائرس کا خدشہ نہ ہو۔
اس بھوت بنگلے کا تجربہ کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کو اپنی گاڑی میں آنا ہوگا جبکہ انہیں 8000 ین یعنی 75 ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہوگی۔
اگر کسی صارف کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے اور وہ پھر بھی ڈرائیو تھرو بھوت بنگلے کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں بھوت بنگلے کی فیس کے علاوہ 1000 ین الگ سے دینے ہوں گے جس کے بعد انہیں کمپنی کی اپنی گاڑی کی سہولت دی جائے گی جسے ہر سیشن کے بعد جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
