
قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے مشتبہ لائسنس پر 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے پائلٹوں کو گراؤنڈ کیے جانے سے متعلق وزارت ہوا بازی کو آگاہ کردیا۔
ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام سفیروں کو خط لکھ کر ائیرلائن کے اقدامات سے آگاہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزارت ہوا بازی کی جانب سےجو فہرست جاری کی گئی اس میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں جب کہ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحییٰ سندھیلا بھی شامل ہیں، پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News