Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑی بھی جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کیلئےآواز بن گئے

Now Reading:

کھلاڑی بھی جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کیلئےآواز بن گئے

 امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس احتجاج میں    سوشل میڈیا ویب سائٹس  فیس بک اور ٹوئٹرسمیت اب کھلاڑیوں نے بھی انصاف  دلانے کے لئے آواز بلند کردی ہے ۔

جرمنی میں جاری فٹبال لیگ میں شریک کھلاڑیوں نے بھی امریکی سیاہ فام باشندے جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کےلیے آواز بلند کردی۔بنڈس لیگا کےمیچ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے جیڈن سانچو نے پہلے گول کرنے پر شرٹ اتاری تو جرسی پر جارج فلائیڈ کے  حق میں نعرہ درج تھا ۔

Advertisement

ٹیم کے ایک اور کھلاڑی آرچرف حکیمی نے بھی ٹیم شرٹ کے نیچے جو جرسی پہنی تھی اس پر جارج فلائیڈ کے لیے نعرہ لگا تھا۔

میچ میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے پیڈربورن کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

مونچن گلیڈبیخ میں کھیلے گئے میچ میں بھی کھلاڑیوں نے اسی طرح کے نعرے لکھے ہوئے جرسی پہنی ہوئی تھی۔

فٹبال ٹیم لیورپول نے بھی جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے میں اپنی آواز شامل کی ۔

واضح رہے کہ  25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 امریکی پولیس نے ہلاکت میں ملوث 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے تاہم مظاہرین ان پر قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہے ہیںپرتشدد مظاہروں کے دوران واشنگٹن میں 11 اور نیو یارک میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر