
ناسا نے چاند پر کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے جو شخص مائیکرو گریویٹی اور چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا اسے 20 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
ناسا کے مطابق اس ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنانے کے لیے چند بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنانا پڑے گا یعنی ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4.2 کیوبک فٹ سے بڑا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس میں 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز ہونے کی گنجائش ہو۔
اعلان کے مطابق سب سے بہترین ٹوائلٹ بنانے والے کو 10 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
ناسا کی جانب سے ٹوائلٹ ڈیزائن چیلنج کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News