Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی

Now Reading:

فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی

وفاقی حکومت نے کورونا سے جاں بحق طبی عملے کیلئے ایک کروڑ تک مالی پیکج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ اور ان کی معاونت ترجیح ہے۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو، خصوصی پیکج کورونا کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے ہوگا، صوبائی وزراء صحت اور ماہرین سے بھی اس پیکج پر مشاورت کی گئی ہے، ہمارے دین میں کہا جاتا ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج پر اطلاق کی ذمہ دار ہونگی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا طبی عملے کے اہلخانہ کی ترجیحی بنیادوں پر نجی و سرکاری سطح پر علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت لے گی، ہیلتھ ورکرز کو ہیلپ لائن کے ذریعے سپورٹ دی جائے گی، دیگرممالک کے ہیلتھ ورکرز میں انفیکشن کی شرح بہت زیادہ ہے، ہیلتھ ورکرز کے ترجیحی بنیادوں پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، ہیلتھ ورکرز کی فیملی کا علاج بھی حکومت کرے گی، سٹیٹ بینک نجی ہسپتالوں کو آسان شرائط پر قرض دے رہا ہے، قرض پرائیویٹ ہسپتالوں کو سٹاف کی تنخواہوں کیلئے دیئے جا رہے ہیں۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا مشکل حالات میں ذمہ داری ادا کرنیوالے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ٹیکسز کی صورت میں کچھ سہولیات دیں گے، فرنٹ لائن ورکرز کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دی جائے گی، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا، بعض مریضوں کے لواحقین تسلی بخش علاج نہ ہونے پر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں، مریضوں کے لواحقین ڈاکٹرز اور طبی عملے کو زدوکوب اور تشدد کرتے ہیں، طبی عملے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر