دبئی میں سیاحوں کیلئے سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا گیاہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 7 جولائی سے سیاح با آسانی دبئی میں داخل ہو سکیں گےتاہم جن کے پاس مقامی رہائشی ویزہ ہے وہ 23 جون سے دبئی جا سکیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دبئی آنے والے سیاحوں کا ائیر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ سیاحوں اور مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق دبئی آنے والے مسافروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، کسی بھی مسافر میں کورونا کی علامات نظر آئیں تو ائیر لائنز انہیں نیچے اتار سکتی ہیں۔
اس سے قبل دوران سفر مسافروں کی حفاظت کے لیے دبئی ایرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی تھیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
