
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز آنکھوں اور کانوں کا علاج کروا لیں، شاید بجٹ پڑھنے اور سننے میں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ موجودہ بجٹ اپنی نوعیت کا پہلا بجٹ ہےجس میں کوئی نئے ٹیکس عائد نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 56 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، کورونا، ٹڈی دل اور متوقع سیلاب کے تناظر میں اس سے بہتر بجٹ دینا ممکن نہیں تھا۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ میں لیگی دور کے متعدد ٹیکسز میں کمی یا بالکل ختم کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News