Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا غلط نقشہ نشر کرنے پر سرکاری چینل کے 2 ملازمین برطرف

Now Reading:

پاکستان کا غلط نقشہ نشر کرنے پر سرکاری چینل کے 2 ملازمین برطرف
پی ٹی وی

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے ‘پاکستان کا غلط نقشہ نشریات میں شامل کرنے’پر 2 ملازمین کو برطرف کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پی ٹی نیوز پر 6 جون کو پاکستانی نقشے کی غلط تصویر جاری کرنے پر تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی وی کی انتظامیہ نے پیشہ ورانہ کام میں غفلت کے مرتکب ہونے والے 2 ملازمین کو برطرف کردیا’۔

Advertisement

پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے سرکاری نشریاتی ادارے کے مواد میں تجدید کی ہدایات کے بعد یکم جون سے 9 نئے پروگرامز اور ٹاک شوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  6 جون کو پروگرام میں پاکستان کا نقشہ غلط نشر کیا گیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھا ۔ جس پر سرکاری ادارے سمیت وفاقی وزیر برائے سائنس ایند ٹیکنالوجی اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  کی جانب سے  بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

Advertisement

 مذکورہ واقعے کو 8 جون کو سینیٹ میں اٹھایا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین صادق سنجرانی نے معاملہ قائمہ کمیٹی برئے اطلاعات و نشریات کو بھیج دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر