کوسٹل ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق کار سوار افراد اورماڑہ سے پسنی جارہے تھے کہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر رومڑو کے مقام پر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو پسنی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
