
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوزو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنز کے نمبرز درج ہیں، کراچی اسٹاک ایکس چینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی انداراج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جبکہ ایک سادہ موبائل فون تھا۔
خیال رہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے میں چاروں دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News