
کراچی ایئرپورٹ کے قریبی علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا انجن مکان کی بالائی منزل سے اُتار لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے انجن کو کرین اور دیگر بھاری مشینری کے ذریعے چھت سے اتارا گیا جس کے بعد اس کو ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا طیارے کے مکمل ملبے کو جہاز کے اصل ڈیزائن کے مطابق ڈائیگرام کی شکل دی جائے گی۔
یاد رہے کہ22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 72 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News