Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے

Now Reading:

ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے علاج کیلئے  ڈیکسا میتھازون سے نتائج مثبت آئے ہیں اور اس دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈیکسا میتھازون  دوا کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے اور اس سلسلے میں پاکستان میں ماہرین کی کمیٹی ڈیکسا میتھازون کے استعمال پر غور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے مہلک وائرس  کے علاج میں ڈیکسا میتھا زون کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کورونا مریضوں کیلئے خوش آئند کہا ہے۔

واضح رہےکہ  ملک میں جان لیوا وائرس کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے،  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ملک بھر میں ایک لاکھ 54 ہزار 760 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع
مشاہد حسین کی جانب سے پاک سعودی معاہدے پر تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
شہر قائد میں ایک بار پھر بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
پنجاب میں سیلاب تاحال بے قابو، پاکپتن میں مزید درجنوں گھر دریا بُرد
داعش خراسان کمانڈر افغانستان میں ہلاک
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ؛ پاک فوج کا بروقت ایکشن، معصوم بچوں کی جانیں بچا لی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر