امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں ، میکسیکو میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکن مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کا مرکزی دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی سڑکوں پر بھی ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔
نیویارک کے شہر بفلو میں بھی پولیس اہلکار کے سیاہ فام پر تشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ پولیس اہل کار نے مظاہرہ کرنے والے 75 سالہ معمر شخص کو دھکا دے کر زخمی کر دیا، بزرگ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
افسوسناک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا جب کہ اہل کاروں کی برطرفی کے خلاف بفلو پولیس کے 57 اہل کار احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی شہر لووا اور للی میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیاگیا، مظاہرے کے دوران 3 افریقی امریکی سمیت متعدد مظاہرین مارے گئے ۔
دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس کی سیکیورٹی میں تعینات فوج دستے پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد امریکی دارالحکومت میں کرفیو ختم کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
