
دادو میں کاراور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار کراچی سے اندرونِ سندھ کے علاقے میہڑ جارہی تھی کہ مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں چاروں افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News