بجٹ 2020-21 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا معاملہ،ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ کے مذاکرات آج شام متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزارت خزانہ گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی درخواست کرے گی۔
آئی ایم ایف نے تنبیہہ کی ہے کہ گریڈ 18 سے 22 تک ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے،مذاکرات میں دیگر بجٹ معاملات پر آئی ایم ایف گائیڈ لائنز بھی دے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کو چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری بھجوادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
