
عالمی وبا کے پاکستان پر اثرات ، اقدامات اور حقیقت سمجھنے کے حوالے سے عوامی رائے پر سروے جاری کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے کورونا کے اثرات پر جاری سروے کے مطابق اُن پاکستانیوں کی شرح میں 15فیصد کمی آئی ہے جن کے مطابق حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔
سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے قابو میں ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے تقسیم نظر آئی۔
47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاہم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔
کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواہوں میں کمی رپورٹ کی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہوچکی ہے اب تک 4 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے 20 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News