
کراچی کے فارم ہاؤس میں پارٹی کے دوران نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ایک فارم ہاوس میں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے یا پینے سے ایک نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
شارع فیصل پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے کسی فارم ہاؤس سے تین نوجوان اپنے ایک دوست زوہیب کی لاش لے کر گلستان جوہر میں واقع دارلصحت اسپتال پہنچے تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کے دوستوں نے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ملیر میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاؤس پر رات کو پکنک منانے گئے تھے کہ وہاں کچھ کھانے یا پینے سے زوہیب کی حالت بگڑ گئی اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ موت واقع ہوگئی۔
ڈاکٹر کے مطابق زہریلی چیز پینے سے زوہیب کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ مزید چھان بین کے لیے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News