Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کی بڑے پیمانے پر انکوائریوں اور تحقیقات کی منظوری

Now Reading:

نیب کی بڑے پیمانے پر انکوائریوں اور تحقیقات کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑے پیمانے پر انکوائریوں اور تحقیقات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیورٹرجنرل نیب،ڈی جی آپریشن سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ارکان اسمبلی اور جج صاحبان کیخلاف انکوائریوں اور تحقیقات کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلایہ جاری کردیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق سیشن جج خضر حیات اور دیگر کے خلاف انوسٹیگیشن کی منطوری دی گئی ہے جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کےخلاف بھی  تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ،فیڈرل لینڈ کمیشن ہارون آباد،سابق ای ڈی او ہیلتھ خانیوال اور دیگر کیخلاف انکوائری کی جائے گی۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے خلاف انکوائری متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی اور کراپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیج ہے،نیب کرپشن فری پاکستان کے لیے سنجیدہ  کوششیں کر رہا ہے۔

چئیرمین نیب کا کہناتھا کہ کسی دباو ،دھمکی اور پروپیگیڈہ کی پرواہ کیے بغیر قانون کے مطابق قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،مفررو اور اشہتاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے قانون کے مطابق اقدمات اٹھائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر