Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

Now Reading:

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے 29، خیبر پختونخوا کے 8، اور سندھ کے 3 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، پنجگور، خاران اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی ٹڈی دل سے متاثر ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع ٹڈی دل سےمتاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  گزشتہ روز پنجاب کے کسی ضلع سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہواجبکہ متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

 این ڈی ایم اےترجمان نے کہا کہ 1288 مشترکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 12 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا۔

Advertisement

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی جب کہ سندھ میں گزشتہ روز 500 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 23 ہزار ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر