پیپلز پارٹی کےرہنما شرجیل میمن کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم انہوں نے آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے سے متعلق کہناہے کہ اس بارے میں ڈاکٹرز سے رائے لوں گا۔
شرجیل میمن کے10 دن کے دوران 3 بار ٹیسٹ کیے گئے، پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری بار ٹیسٹ کروانے پررپورٹ مثبت آئی۔
انہوں نے کہا کہ شک گزرنے پر تیسری بار سیمپل دیا تورپورٹ پھر منفی آئی۔
خیال رہے کہ شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ہیں، دو روز قبل انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت بھی کی تھی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ شرجیل میمن کے صاحبزادے راول میمن اور گھر کے دیگرافرادکا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
