
وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیشن پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اس سلسلے میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز اور شہزاد اکبر پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سے مافیا کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا تھا ، اب مافیا کے خلاف کاروائی کا وقت ہے،کاروائی کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ زمہ داران کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، تو وہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔
Pm Imran khan promise,to go after those who patronised & benefited sugar mafia by fleecing public at large, soon to be fulfilled . A very important meeting to be held today in Banigala followed by a press conference.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 7, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج بنی گالہ میں شوگر مافیا کے خلاف ایکشن سے متعلق اہم اجلاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News