Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں لوڈشیڈنگ،حکومت کا کے۔الیکٹرک کی مدد کرنے کا اعلان

Now Reading:

کراچی میں لوڈشیڈنگ،حکومت کا کے۔الیکٹرک کی مدد کرنے کا اعلان
لوڈ شیڈنگ

وفاقی حکومت نے کراچی میں لوڈشیڈنگ  کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کیلئے کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی دینے کی رضامندی ظاہر کردی۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ  حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی فراہم کیلئے تیار ہے لیکن اس کا سسٹم مزید بجلی لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کراچی کے عوام کی بھلائی کیلئے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے کے الیکٹرک کو 1100 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے تاہم  صورتحال سے ظاہر ہے کہ کمپنی نے سسٹم کی بہتری کیلئے کوئی مناسب اقدامات اور سرمایہ کاری نہیں کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ملکی فرنس آئل میں سے 80 فیصد کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے 30 ہزار ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

ترجمان کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے لیکن کے الیکٹرک کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد 2022-23 تک اضافی بجلی اٹھانے کے قابل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر