Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں

Now Reading:

لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں
مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر صحیح عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، عوام ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی صحت کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عوام کی صحت حکومت کی ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، آج مزید 23 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5454 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1439 کیسز آئے،  اب تک 192546 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 31086 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کہنا ہے کہ آج 23 مریضوں کے انتقال سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں، 13813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیر علاج ہیں،  اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

 آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں اب تک 15538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر کے 1439 کیسز میں سے کراچی میں 1035 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 ،ضلع وسطی میں  16، ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

سندھ کے دیگر شہروں کی صرتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27اور شہید بینظیرآباد میں 17، بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اورجامشورو میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 6جبکہ سجاول اور شکارپور میں 5،5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، جیکب آباد اور دادو 3،3 جبکہ کشمور میں 2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان اور عمر کوٹ میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر