Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ 2 ماہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ ہونے کا خدشہ

Now Reading:

آئندہ 2 ماہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ ہونے کا خدشہ
کورونا وائرس

طبی ماہرین نے پاکستان میں آئندہ دوماہ جولائی اور اگست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ  سےزائد بڑھنے کا خدشہ  ظاہر کیا ہے ۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اگر کورونا کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی نہ اختیار کی گئی تو جولائی اور اگست میں متاثرین کی تعداد 35 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

 محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 68 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1ہزار 407 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

صرف لاہور ہی میں 33 ہزار 811 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ  545 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال آئندہ مہینے مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

Advertisement

جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض 3 افراد میں وائرس منتقل کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا سے متاثر ہیں لیکن ان کا کوئی ریکارڈ نہیں  ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کی تعداد اب 66943 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1407 ہے۔

پاکستان میں لا پرواہی اور احتیا طی تدابیر پر نہ عمل ہونے کی وجہ سے ہر روز اموات اور کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے، جبکہ 3 ہزار 590  افراد جاں بحق ہوچکےہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی کے دلخراش سانحے پر شہداء کے لواحقین کا رد عمل
پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23ارب ڈالر رہنے کا امکان
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم
9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر