
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج جہانگیر اعوان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ہفتے کے روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی اور ایف آئی اے کے مقدمہ درج نہ کرنے پرشکیل عباسی نےعدالت میں درخواست دائرکی تھی۔
درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا جبکہ ایف آئی اے نے عدالت سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔
سنگین الزامات کے جواب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News