Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں سینی ٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکا میں سینی ٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک
سینی ٹائزر

 امریکا میں کورونا سے بچاؤ کے لئے سینی ٹائزر پینے سے 3  امریکی شہری ہلاک جبکہ ایک شخص بینائی سے محروم ہوگیا ۔

امریکی  خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیومیکسیکو میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک، 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور سینی ٹائزر پینے سے 1 شخص ہمیشہ کے لئے بینائی سے محروم ہوگیا ہے ۔

نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزرپینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔

 محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔

 اس سے قبل امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکا کورونا مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر