
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام دیکھنا نہیں چاہتیں، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو استعمال کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر اٹھانے پر نئی سازش کی جاتی ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، جبکہ بھارت پڑوسی ملک افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت کو اپنا رویہ اور لب و لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے معاملہ اب مقبوضہ کشمیر منتقل کرنا چاہتا ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جو سوالات اٹھ رہے ہیں نریندر مودی حکومت جواب نہیں دے پارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News