
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سیارچہ جوکہ کہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی زیادہ بڑا ہے، 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا۔
ناسا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیارچے کی لمبائی 570 میٹر اور چوڑائی 250 میٹر ہے جوکہ نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
ماہر نے مزید کہا کہ نظام شمسی میں معلق چٹان نما اس سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ،تاہم اس کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔
ناسا کے مطابق اس وقت یہ سیارچہ 11 ہزار 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 20 منٹ پر زمین کے پاس سے گزرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News