
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرنے کہا کہ کہ بلاول بھٹو بڑی باتیں نہ کریں، قبائلی اضلاع کی ذمہ داری دوسرے صوبوں پر بھی ہے، دوسرے صوبے بھی حصہ دیں تاکہ قبائلی اضلاع کی محرومیاں ختم ہوں۔
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےمشکل صورتحال کاسامناہے، مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن زیادہ کیسز والے علاقوں میں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے زیادہ کیسز والے اضلاع، علاقوں اور گلیوں تک میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا رہے ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ ایئر پورٹ پر فلائٹس بحال کر دی گئی ہیں، اس سے قبل اسپشل پروازیں چلائی جا رہی تھیں، اوورسیز پاکستانیوں کو اس پیش رفت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اجمل وزیر کا کہناتھا کہ ائیرپورٹ پر مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں، 5 مزید اسکینرز لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News