وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جواہر کے شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کے لئے بے شمار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں موجود مختلف جواہر کے قدرتی ذخائر کو برؤے کار لانے کا جائزہ لیا گیا جبکہ جواہر کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری، برآمدات اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین کوارڈینیشن سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں موجود (زمرد، لعل، یاقوت ، نیلم) کے مصدقہ ذخائر اور شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ جواہر کے شعبے میں ملکی استعداد سے مکمل طور پر مستفید ہونے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے جواہر کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات کےسلسلے میں ون ونڈو سہولت کی فراہمی کے حوالے سے اسلام آباد میں جیم سٹون سٹی کے قیام کی تجویز کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو برؤے کار لانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے جامع اور مفصل روڈ میپ تشکیل دیا جائے جبکہ اس تجویز پر مزید غور کرکے لائحہ عمل و طریقہ کار پر مبنی رپورٹ پیش کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل اور اس سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، ملک کی برآمدات میں اضافے سے بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔
اجلاس میں علی امین گنڈاپور، شہزاد سید قاسم، فرانسیسی ماہر برنابے پلو رائٹ ، سی ای او روپانی فاؤنڈیشن وسیم صمد اور معدنیات و جواہر کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
