
پنجاب کی 58 یونین کونسلز میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 58 یونین کونسلز میں 3 لاکھ 17ہزار 783 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
فیصل آباد کی 44 اور اٹک کی 14 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کیس رسپانس کے طور پر شروع کی جارہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں رواں سال پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 17 اگست سے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News