نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کیخلاف کیس کا ریفرنس آج بھی دائر نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، نیب آج پھراحسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر نہ کرسکا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نارووال سپورٹس سٹی کا ریفرنس کہاں ہے، نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرپشن ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیا ہے، عدالت ریفرنس دائرکرنے کیلئے مزید مہلت دے۔
عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت سے قبل ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
