سرگودھا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے نجی کالج کے ٹیچر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نجی کالج کے ٹیچر کی جانب سے طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ٹیچر عادل حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
پولیس ذرائع کا کہناہےکہ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اورملزم نے بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ جون کو ملزم نے ایک خاتون کے ذریعے طالبہ کو کلاسز کے اجرا ء کی اطلاع دے کر کالج بلایا تھا اور اپنےفلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی تھی۔
پولیس ملزم کی معاون ساتھی خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
