Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ، سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

Now Reading:

سپریم کورٹ، سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے بچی کے اغوا میں معاونت کے الزام سے متعلق کیس میں سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میر سرفراز بگٹی کیخلاف بچی اغوا کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت پر سرفراز بگٹی کے وکیل بھی پیش ہوئےاورعبوری ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عبوری ضمانت نہ ملی تومشکل ہو جائے گی۔

جسٹس مظہر عالم نےریمارکس دیے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں، کوشش کریں بچی مل جائے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ وکیل صاحب آپ سمجھ سکتےہیں، ہم کیا کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

جسٹس قاضی امین نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نےگرفتار نہیں کیا، اب سرفراز بگٹی کو کون گرفتار کرے گا؟

عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا کہ اگر سرفراز بگٹی کی ضمانت بنتی ہوگی تو دیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر