
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےسابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر موقف اپنایا کہ اوگرا نے سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ آئل کمپنیزکی پٹیشن ہم نےمستردکی تھی، حکومت کوایکشن لیناتھا۔
عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News