نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کوچ کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر بائی پاس چوک کے قریب ٹرالر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قاضی احمد بائی پاس چوک پر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے الٹنے والی کوچ سے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکال کر پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا۔
اسپتال میں حادثے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
