
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے نیول بیس پر امریکی نیوی کے جہاز میں آتتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے نیول بیس پر لنگر انداز جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جس میں فوجیوں سمیت 60 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آتشزدگی کو بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ نیوی کا جہاز نیول بیس پر مرمت کے لیے موجود تھا کہ اچانک جہاز میں دھماکا ہوا، جہاز میں دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News