
وفاقی وزیر بحری علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹویٹرپر شئیر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا کہ جرم اور سیاست ایک دوسرے کےساتھ چل پڑے ہیں، آصف علی زرداری اور ان کے حواری حبیب جان کے ذریعے بےنقاب ہوگئے۔
Crime & politics have gone hand in hand.
Mafia Don Asif Zardari & his henchman Qadir Patel exposed yet again by Habib Jan who was once, in the middle of it all. https://t.co/JAT4CqxZjh pic.twitter.com/U2sLdDRIVJ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 11, 2020
ویڈیو میں حبیب جان بلوچ کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور عزیز بلوچ کے پاس گئے، آصف علی زرداری سے عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی۔
حبیب جان بلوچ نے کہا کہ حکومت جب خطرے میں آئی تو عزیر بلوچ سے تعلقات ختم ہوئے، ایک گروپ کراچی میں آئی جی سندھ تک کا تبادلہ کرتا تھا، آصف زرداری کی خواہش تھی اویس مظفر لیاری سے الیکشن لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News