Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی

Now Reading:

ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے حوالے سے دنیا بھرکے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہلک بیماری اور اس سے اموات میں کمی واقع ہو رہی ہے، جبکہ اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 20افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 735مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ74 ہزار289ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 226 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ41 ہزار 26مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 18 ہزار 311ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 151 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک92 ہزار 73مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 178 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 884 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 164افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 601مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 34مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 49 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Advertisement

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 989 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر