
لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کا خطرہ اب بھی برقرارہے جس کے باعث 7 علاقے ہاٹ سپاٹ میں آگئے، 68 علاقے کھلنے کے بعد اب 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،۔
اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، ٹاؤن شپ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے کچھ حصوں میں بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے لاک ڈاؤن ہو جائے گا۔
واضح رہےکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ 3 ہفتے میں کیے جانے والے سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج آگئے ہیں، کیسز زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News