
وزیر اعظم عمران خان نے 4صفحات پر مشتمل عامر لیاقت حسین کا استعفی مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سے طویل ملاقات کی اور اپنا استعفی بھی پیش کیا تاہم عمران خان نے اسے مسترد کرتے ہوئے ، ان کا حوصلہ بڑھایا اور کراچی کے عوام کے دکھ اور مشکلات کو سمجھنے اور ان کی آواز بننے پر شا با شی دی۔
عامر لیاقت نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کرکے وزیر اعظم سے ہو نے والی ملاقات کا احوال بیا ن کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات، 4صفحات پر مشتمل استعفی مستردکردیا،اس پر بات نہیں ہوگی اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہااور کہا یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہوناچاہیے
Advertisement— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو،کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، اپنے حلقے اور کراچی کے لیے تمہاری آواز کی قدر کرتا ہوں، وہ تمہاری نہیں پی ٹی آئی اور میری آواز تھی،مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے، وزیراعظم
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
تم نے جتنے مسائل کا ابھی ذکر کیا ہے کے الیکٹرک، پانی اور سیوریج، ترقیاتی منصوبے،رکے ہوئے کام، یہ سب کچھ میرے علم میں ہےاورکراچی میرے لیے سب سے اہم شہر ہے، مجھے یاد ہے تم نے کہا تھا ہم کلین سوئپ کریں گے اور ہم نے کیا، اب ہم مسائل کو کلین سوئپ کریں گے، وزیراعظم
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News