
en
سعودی وزارت داخلہ کے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت نامے داخلے پر جرمانے کا اطلاق 19 جولائی (28 ذی قعدہ) سے ہوگا اور 2 اگست ( 12 ذی الحجہ) تک نافذ العمل رہے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ میں غیر مجاز داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو دُگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال (5332 ڈالر) ہوگی۔
قبل ازیں سعودی عرب نے گزشتہ ماہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سال 25 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔
سعودی حکام نے کہنا ہے کہ اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے،ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہوگی اور 30 فیصد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔
دوسری جانب غیر سعودی عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کے اندراج کی آخری تاریخ گزر چکی ہے، ان کی رجسٹریشن کا عمل 6 جولائی سے شروع ہوا تھا اور جمعہ 10 جولائی تک جاری رہا تھا۔تاہم سعودی شہریوں کے انتخاب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News