
یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ لینڈ اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں سے متعلق سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی ہے۔
EASA has suspended PIA's permission to operate to EU member states for 6 months w.e.f July 1, 2020: 0000Hrs UTC. PIA is in touch with EASA to allay their concerns and hopes that the suspension will be revoked with our CBMs soon.
Advertisement— PIA (@Official_PIA) June 30, 2020
تاہم پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی جبکہ دیگر پروازیں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا۔
معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق شروع ہونا تھا جس کے تحت پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News