Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ساتھ میں ہنستے نہیں بہت روتے ہیں، اداکارہ صدف کنول

Now Reading:

ہم ساتھ میں ہنستے نہیں بہت روتے ہیں، اداکارہ صدف کنول

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اہم انکشاف کر دیا۔

اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے بعد وہ دونوں ایک ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔

انٹرویو کے دوران صدف کنول کا کہنا تھا کہ اب وہ اور شہروز شادی شدہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہروز کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے ، ہم دونوں کی کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے ۔

Advertisement

دوسری جانب شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  وہ صدف کے ساتھ کام کرنا بہت پسند کر رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی صدف کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے اوسلو میں ساتھ کام کیا تھا۔

شہروز نے بتایا کہ صدف کام کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں وقت پر ساتھ سیٹ پر پہنچتے ہیں اور بہت سنجیدگی سے اپنا کام کرتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب شوٹنگ سے پیک اپ ہوتا ہے تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ صدف نے بتایا کہ شہروز بہت مزاحیہ انسان ہیں، جب یہ دونوں سیٹ پر ہوتے ہیں تو مذاق چلتا رہتا ہے۔

شہروز کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سیٹ پر بہت ہنستے ہیں ہے اور دونوں بہت انجوائے کرتے ہیں۔

قابلِ غور بات اس ہی دوران صدف نےشہروز کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ سب سچ سچ نہیں بتاؤ ورنہ نظر لگ جاتی ہے۔

صدف نے شہروز کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں ہنستے بلکہ ہم بہت روتے ہیں۔

یادرہے کہ 34 سالہ اداکار شہروز سبزواری نے26 سالہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے رواں سال مئی میں شادی کر لی تھی۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ اِن کی دوسری شادی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر